Time 22 اکتوبر ، 2023
پاکستان

وزارتوں اور محکموں کو جعلی میلز موصول، کابینہ ڈویژن نے انتباہی مراسلہ جاری کردیا

جے ایس کو آرڈینیشن، پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو جعلی ای میلزبھیجی جارہی ہیں: مراسلہ/ فائل فوٹو
جے ایس کو آرڈینیشن، پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو جعلی ای میلزبھیجی جارہی ہیں: مراسلہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنےکی ہدایت کردی۔

کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےنام سے آنے والی ای میلز اور فون کالز جعلی بھی ہوسکتی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ جے ایس کو آرڈینیشن، پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو جعلی ای میلزبھیجی جارہی ہیں، گزشتہ کچھ عرصے میں واٹس ایپ سے بھی جعلی پیغامات بھیجے گئے، پی ایم آفس اور ایس آئی ایف سی سیل سیکرٹریٹ کے جعلی ایڈریس سے مختلف وزارتوں کو پیغامات بھیجے گئے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایف سی، پی ایم سیکرٹریٹ جاوید اور شہزاد احمد کی کالز اور ان کی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے، شہزاد احمد کے نام سے آؤٹ لک ایڈریس والی ای میلز اور واٹس ایپ کو نہ کھولا جائے جب کہ ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کےحوالے سے ای میلز کو بھیجنے والے سے تصدیق کرکے کھولا جائے، تمام سسٹمز میں اینٹی وائرس انسٹال کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق اس تمام معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جارہی ہیں لہٰذا جن وزارتوں نے پریس سیکرٹری وزیراعظم آفس کی3 اگست2022 کی ای میل کھولی وہ اس آئی پی ایڈریس کو بلاک کریں۔

مزید خبریں :