ٹائیگرکے ناخن کا لاکٹ پہننے والا شخص ریئلیٹی شو میں سےگرفتار

یہ لاکٹ ان کا خاندانی ہے اور نسل در نسل چلا آرہا ہے: ورتھور سنتھوش/ فوٹو بھارتی میڈیا
یہ لاکٹ ان کا خاندانی ہے اور نسل در نسل چلا آرہا ہے: ورتھور سنتھوش/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کے ایک مشہور  ریئلیٹی شو بگ باس کناڈا 10 میں شریک ورتھور سنتھوش کو ٹائیگر کے ناخن والا لاکٹ پہننے پر  شو کے درمیان سے گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کناڈا کے ریئلیٹی شو بگ باس کناڈا 10 میں شریک ورتھور سنتھوش پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہے جو شو میں سونے کے لاکٹ میں ٹائیگر کے اصلی ناخن پہنے ہوئے تھا۔

ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ رویندر کمار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پبلک کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر محکمہ فاریسٹ کے حکام کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

رویندر کمار نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیم اتوار کے روز تحقیقات کرنے ریئلیٹی شو میں پہنچ گئی اور شو کی انتظامیہ سے ورتھور سنتھوش کے پاس موجود لاکٹ اور چین  حوالے کرنے کا کہا جس پر انتظامیہ نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔

محکمہ فاریسٹ حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناخن کا فرانزک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ٹائیگر کے اصلی ناخن ہے جس پر  ورتھور سنتھوش کو درمیان شو سے گرفتار کرلیا گیا۔

دوران تفتیش  ورتھور سنتھوش نے بتایا کہ یہ لاکٹ اس کا خاندانی ہے اور نسل در نسل چلا آرہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ بھارت کے قانون کے مطابق جانوروں کے کسی بھی اعضا کی نمائش کرنا جرم ہے اور اس پر تین سے سات سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

ورلڈ وائڈ فنڈ کے اعدادوشمار کے مطابق ٹائیگر کی نسل خطرے سے دوچار ہے اور پچھلی صدی کے دوران عالمی سطح پر جنگلی شیروں کی آبادی میں تقریباً 95 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :