دنیا
13 جنوری ، 2013

بیجنگ میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی

بیجنگ میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی

بیجنگ…چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد رہائشیوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے بیجنگ 20ملین افراد کا گھر ہے، جہاں دھند اوردھوئیں کی ایک دبیز تہہ کے باعث حد نظر کم ہوگیا اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے،ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی کے ذمہ دار اجزاء جنہیں پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو کہتے ہیں، ایک کیوبک میٹر میں پچیس مائیکروگرام سے زیادہ نہیں ہونے چاہیئیں۔ آلودگی پیدا کرنے والے یہ اجزاء اگر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں پہنچ جائیں تو دمے اور سانس کی تکلیف ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :