محکمہ صحت نے کراچی میں بڑھتے فلو وائرس پر ایڈوائزری جاری کردی

فلو کے شکار افراد بخار اترنے تک کم سے کم 24 گھنٹے گھر میں رہیں، کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کوڈھانپ لیں: محکمہ صحت کی عوام سے اپیل— فوٹو:فائل
 فلو کے شکار افراد بخار اترنے تک کم سے کم 24 گھنٹے گھر میں رہیں، کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کوڈھانپ لیں: محکمہ صحت کی عوام سے اپیل— فوٹو:فائل

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں  فلو وائرس کے بڑھتے کیسز  پر ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ صحت کے مطابق نئے انفلوئنزا وائرس سے لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں، وائرس سے حاملہ خواتین، بچوں اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

محکمہ صحت نے اسپتالوں کو داخل متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ  کھانستے اور چھینکتے وقت ناک اور منہ کوڈھانپ لیں، ہاتھوں کو اینٹی بیکٹیریل صابن یا ہینڈ واش سے اچھی طرح دھوئیں۔

محکمہ صحت کا کہنا تھاکہ آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں، غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں، مناسب نیند لیں اور جسمانی طور پر چاق و چوبند رہیں۔

محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ فلو کے شکار افراد بخار اترنے تک کم سے کم 24 گھنٹے گھر میں رہیں جبکہ بند جگہوں پر وینٹیلیشن کے نظام کو بہتر رکھیں۔

مزید خبریں :