پاکستان
13 جنوری ، 2013

لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ترجمان حکومت پنجاب

لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، ترجمان حکومت پنجاب

لاہور … حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، نہ ہی کسی کو ہراساں کیا گیا۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک منہاج القرآن خفت مٹانے کیلئے بے جا الزامات عائد کر رہی ہے ۔حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق تحریکِ منہاج القرآن کی جانب سے لانگ مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے یا ہراساں کرنے کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں، مارچ میں شرکت کیلئے جانے والی کسی گاڑی کو تحویل میں نہیں لیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بھی اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن خود مارچ کیلئے لوگوں کو اکٹھا نہیں کرسکی، گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ یا کارکنوں کو ہراساں کرنے کے الزامات غلط ہیں۔ طاہر القادری کے بینرز سڑکوں پر آویزاں ہیں، رکشوں کے پیچھے بھی ان کے پوسٹرز لگے ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں :