13 جنوری ، 2013
میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 14 اہلکار شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ رزمک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 14اہلکار شہید اور 22زخمی ہوگئے، زخمیوں کوہیلی کاپٹرز کے ذریعے بنوں اور میران شاہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ شب قدر کے علاقے مچنی میں فورسز کے قافلے پر ریموٹ بم حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ خیبرایجنسی کی وای تیراہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔