13 جنوری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ چوہدری برادران اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ انتہائی معنی خیز اہمیت کا حامل ہے۔لاہور سے جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران اور طاہر القادری کا گٹھ جوڑ انتہائی معنی خیز اہمیت کا حامل ہے۔طاہر القادری کا الیکشن کمیشن توڑنے کا مطالبہ چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد آیا۔انھوں نے کہا کہ چوہدری برادران ضمنی انتخابات میں ہونے والی شکست سے خائف ہیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تاریخ میں پہلا آزاد الیکشن کمیشن قائم ہوا،چوہدری برادران مرضی کا الیکشن چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو توڑنے کا مطالبہ ایسا ہی ہے جیسے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹوڑنے کا مطالبہ کر دیا جائے۔