Time 26 اکتوبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کا انتخابات سے متعلق بیان رد کر دیا

انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن ملتوی ہونےکا کوئی امکان نہیں ہے: ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل
 انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن ملتوی ہونےکا کوئی امکان نہیں ہے: ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ملک میں عام انتخابات سے متعلق بیان رد کر دیا۔

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انٹرویو کے دوران صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ جنوری 2024 میں الیکشن ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن ملتوی ہونےکا کوئی امکان نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، حلقہ بندیوں پراعتراضات دائرکرنے کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہو جائے گا، 30 اور 31 اکتوبر سے اعتراضات پر سماعت اور 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی، حلقہ بندیوں کی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔

مزید خبریں :