دنیا
13 جنوری ، 2013

یوکرین : مچھلی گھر میں شارک رکھنے کے خلاف ماحولیاتی تنظیم کااحتجاج

کیف …یوکرین کے ایک شاپنگ مال کے مچھلی گھر میں شارک رکھے جانے کے خلاف ماحولیاتی تنظیم کے ارکان نے احتجاج کیا۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ شاپنگ مال کا ایکوریئم انتہائی چھوٹا ہے اور اس میں شارک کو نقل وحرکت میں پریشانی ہوتی ہے۔ مظاہرین نے شاپنگ مال کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یا تو شارک کو کھلے سمندر میں آزاد کردیا جائے یا اس کی جسامت کے لحاظ سے مناسب مچھلی گھر میں رکھا جائے۔

مزید خبریں :