پاکستان
13 جنوری ، 2013

لاہور: مختلف علاقوں میں شام 4:45 سے موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ

لاہور: مختلف علاقوں میں شام 4:45 سے موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ

لاہور … حکومت نے شہر کے مختلف علاقوں میں شام 4 بجکر 45 منٹ سے غیر معینہ مدت تک موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے لاہور کے مختلف علاقوں میں شام 4 بج کر 45 منٹ سے اگلے اعلان تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ جن علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ماڈل ٹاوٴن، نیو کیمپس، اچھرہ پل، شاہراہ قائد اعظم کے علاقے شامل ہیں۔ موبائل فون سروس دھرم پورہ، گڑھی شاہو، امامیہ کالونی، نولکھا چوک، دوموریہ پل کے علاقوں میں بھی بند رہے گی۔ اعلان کے مطابق مینار پاکستان، راوی پل، شاہدرہ موڑ کے علاقوں میں بھی موبائل سروس معطل رہے گی۔

مزید خبریں :