پاکستان
13 جنوری ، 2013

قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئیگا، رحمان ملک

قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئیگا، رحمان ملک

اسلام آباد … وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ طاہر القادری انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں، قانوں کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آ ئے گا۔ اسلام آبادمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی سے گرفتار 5 دہشت گردوں نے طاہرالقادری پر حملہ کرنا تھا، قادری صاحب قوم کو آزمائش میں نہ ڈالیں، اسلام آباد کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، حکومتی معاملات کا طاہر القادری کو کوئی علم نہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے جھوٹوں کا پلندہ وائٹ پیپر کی شکل میں سامنے آئے گا، کینیڈا سے پوچھوں گا کہ طاہر القادری کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، آج قادری صاحب آدھے پوپ لگ رہے ہیں۔

مزید خبریں :