13 جنوری ، 2013
کراچی … سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں ، واقعے کے خلاف شیعہ تنظیموں نے ملیر 15 کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملیر 15 پر احتجاج کے باعث اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سول سوسائٹی اور شیعہ تنظیموں نے بلاول ہاوٴس کے سامنے بھی احتجاج کیا ، پولیس نے بلاول ہاوٴس جانے والے راستے بند کردیئے۔