13 جنوری ، 2013
کراچی…متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،پاکستان آج جتنا کمزور ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔ یہ بات انہوں نے شیعہ تنظیموں کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی،فاروق ستار نے بتایا کہ الطاف حسین سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے 2راتوں سے نہیں سوئے ،فاروق ستار کاکہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے مطالبات کو جائزتسلیم کرتے ہیں۔