Time 27 اکتوبر ، 2023
پاکستان

جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت، جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے شجایت کنندہ کو اپنی شکایت کی سپورٹ میں مواد فراہم کرنے کی ہدایت کی: ذرائع— فوٹو:فائل
سپریم جوڈیشل کونسل نے شجایت کنندہ کو اپنی شکایت کی سپورٹ میں مواد فراہم کرنے کی ہدایت کی: ذرائع— فوٹو:فائل

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کنندہ آمنہ ملک کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مظاہر نقوی اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندہ آمنہ ملک کو بھی نوٹس جاری کردیا اور انہیں اپنی شکایت کی سپورٹ میں مواد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس سردارطارق مسعود نے سپریم جوڈیشل کونسل کو الزامات کے بارے میں خط بھی لکھا تھا۔

جسٹس طارق مسعود نے سابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل عمرعطابندیال کو 6 ستمبرکو خط لکھا تھا۔  انہوں نے الزامات کا فیصلہ کرنے یا بصورت دیگر شکایت کنندہ کیخلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔

مزید خبریں :