13 جنوری ، 2013
ڈھاکا…بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ عالم اسلام اور مسلم امہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کی دعاوٴں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈھاکا میں منعقدہ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے اختتام پر بھارتی عالم دین زبیر الحسن نے مناجات اور دعا کرائی۔سخت سردی اور ٹرانسپورٹ میں کمی کے باوجود بنگلا دیش سمیت دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر دنیا میں امن اور مسلم امہ کی بہتری کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اجتماع میں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔