13 جنوری ، 2013
کوئٹہ…ہزارہ قبیلے کے سربراہ سردار سعادت ہزارہ نے کہا ہے کہ دصدر،وزیراعظم ، آرمی چیف کوئٹہ کی صورتحال پر غور کریں،دھرنے پرجلداہم فیصلہ کیاجائے گا۔کوئٹہ میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار سعادت ہزارہ نے کہا کہ گزشتہ روز الطاف حسین کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا ،الطاف حسین نے ہم مظلوموں کاساتھ دیااُسے فراموش نہیں کرسکتے۔سردار سعادت ہزارہ کا دھرنا کے شرکا سے کہنا تھا کہ مجھے دس منٹ کاوقت دیں، آج آپ کی قسمت کافیصلہ کرادوں گا،میرا فیصلہ وہ ہوگا جو آپ چاہتے ہیں۔