13 جنوری ، 2013
لندن …متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم راجا پر ویز اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے صوبائی حکومت فوری طورپر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔الطاف حسین نے بلوچستان میں فوری طور پرگورنر راج نافذ کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کوئٹہ میں ہیں اورکوئٹہ کی صورت حال پر صوبے میں فوج کو طلب کرنے یا صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے آپشنز پر غور کے لئے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر مشورہ کیا ۔