14 جنوری ، 2013
کراچی....شہرکے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی۔ جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کی جانب سے موبائل کمپنیوں کو احکامات جاری ہوئے ہیں کہ موبائل سروس بند کردی جائے جس کے بعد بہت سارے علاقوں میں موبائل سروس بند ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم اس کی مدت نہیں بتائی جارہی کہ یہ سروس کب تک بند رہے گی۔ جیو نیوز کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔