پاکستان
14 جنوری ، 2013

عوام لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریں، طاہرالقادری

عوام لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریں، طاہرالقادری

کھاریاں…طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوام لانگ مارچ میں شرکت کریں،حکمرانوں کو غربیوں کی پرواہ نہیں ،عوام ملک کی خودمختاری سلامتی اورخوشحالی کیلیے لانگ مارچ میں شرکت کریں۔لانگ مارچ کے کھاریاں پہنچنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی جانب ملین مارچ جاری ہے،دیوانہ منڈی میں نمازفجر کیلئے قیام کیا،لاہور اور ملحقہ شہروں میں موبائل سروس معطل کر دی گئی جس کے بعد میں کسی سے رابطے میں نہیں ہوں، میں میڈیا کے ذریعے عوام سے کہتا ہوں کہ 10اپنے گھروں کولیٹروں ،چوروں سے بچانے کیلئے لانگ مارچ میں شرکت کریں،اگرعوام اٹھ کھڑے نہیں ہوئے تو یہی حکمران دوبارہ منتخب ہوں گے،ان حکمرانوں کی ہمت نہیں کہ میرے سامنے آکر بات کریں۔طاہر القادری کا کہنا تھاکہ لالہ موسیٰ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :