Time 01 نومبر ، 2023
کھیل

پیرا لمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے حیدر علی کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

حیدر علی نے پیرا لمپکس کے ڈسکس تھروکے مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیاتھا__فوٹو: ایکس
حیدر علی نے پیرا لمپکس کے ڈسکس تھروکے مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیاتھا__فوٹو: ایکس

پنجاب اسپورٹس بورڈ نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے حیدر علی کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسپورٹس نے حیدر علی کے لیے 20 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ حیدر ہمیں آپ پر فخر ہے۔

نگران وزیر کھیل نے مزید کہا کہ آپ کی کامیابی پاکستان کے ایتھلیٹس کے لیے متاثرکن ہے۔

واضح رہے کہ حیدر علی نے پیرالمپکس کے ڈسکس تھروکے مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

مزید خبریں :