دنیا
24 فروری ، 2012

قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف افغانستان بھر میں مظاہرے

قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف افغانستان بھر میں مظاہرے

کابل… افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے پر چوتھے روز بھی مظاہرے جاری ہیں ، سیکڑوں مظاہرین کا صدراتی محل کی جانب مارچ جاری ہے۔ دارالحکو مت کابل میں مختلف مقامات پر قران پاک کی بے حرمتی پر مظاہرے نماز جمعہ کے بعد ایک بار پھر شروع ہو گئے۔ قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں گزشتہ تین روز میں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تعلقان شہر میں جرمن بیس کے سامنے درجنوں افراد نے پر امن مظاہرہ کیا ، جس کے بعد تقریبا 50کے قریب جرمن فوجیوں نے بیس خالی کردی ۔

مزید خبریں :