پاکستان
14 جنوری ، 2013

سانحہ کوئٹہ: جاں بحق 83 افراد کی نماز جنازہ ادا، تدفین جاری

سانحہ کوئٹہ: جاں بحق 83 افراد کی نماز جنازہ ادا، تدفین جاری

کوئٹہ … کوئٹہ میں علمدار روڈ سانحے میں جاں بحق 83 افراد کی نماز جنازہ بہشت زینب ہزارہ قبرستان میں ادا کردی گئی، ان کی تدفین کا عمل جاری ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی میتیں علمدار روڈ پر 68 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کئے جانے کے بعد امام بارگاہ نیچاری اور قندھاری میں منتقل کردی گئیں جہاں سے ان کا جنازہ علمدار روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب ہزارہ قبرستان لایا گیا، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ علامہ ناصر عباس نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ہزارہ قبائل کے سردار سعادت ہزارہ، یکجہتی کونسل، مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں اور شیعہ علماء کے علاوہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :