پاکستان
14 جنوری ، 2013

اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل سروس رات 9 بجے تک معطل

اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل سروس رات 9 بجے تک معطل

اسلام آباد…لانگ مارچ کے موقع پر اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل سروس رات 9 بجے تک بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزار ت داخلہ کے حکم پر پی ٹی اے نے ٹیلے کام آپریٹرز کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس رات 9 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترنول اور روات سے بلیو ایریا میں سعودی پاک ٹاور تک کے علاقوں،، مری ، بارہ کہو ، چک شہزاد ، پشاور روڈ ،فیض آباد،اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن، ایف ٹین ، آئی ٹین ، آئی الیون، ایف نائن پارک سے سعوی پاک ٹاور تک موبائل سروس بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق چکوال، اٹک،جہلم،گوجر خان ،راولپنڈی اور حسن ابدال میں بھی موبائل سروس معطل ہے۔

مزید خبریں :