14 جنوری ، 2013
شیخوپورہ …شیخوپورہ کے قصبے خانقاہ ڈوگراں میں گھریلو ملازمہ اور اس کا شوہر پْر اسرار طور پرہلاک ہوگئے،میاں بیوی پراپنے مالکوں کے شادی والے گھر میں چوری کا الزام تھا،لواحقین نے الزام عائدکیاہے کہ انہیں تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔شیخوپورہ پولیس کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں ماسٹرعنایت اللہ کے بیٹے کی شادی تھی،بارات دلہن بیاہ کر گھر لوٹی تو اس کا زیورات اور نقدی کابیگ غائب تھا،مالکان نے اپنے ملازم میاں بیوی نائلہ اورعبدالمجید پر چوری کا شبہ ظاہر کیا،پولیس کے مطابق دونوں دلبرداشتہ ہو کر اپنے گھر واپس آ گئے اور زہر کھا کر خودکشی کر لی،نائلہ اورعبدالمجید کے لواحقین نے الزام عائدکیاہے کہ دونوں کو تشدد کرکے ہلاک کیاگیا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں۔