پاکستان
14 جنوری ، 2013

میری حکومت پر شب خون مارا گیا، جلد پاکستان پہنچ رہا ہوں، اسلم رئیسانی

میری حکومت پر شب خون مارا گیا، جلد پاکستان پہنچ رہا ہوں، اسلم رئیسانی

لندن … معزول وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت پر شب خون مارا گیا، دہشت گردی کے واقعات پر حکومتیں معطل نہیں کی جاسکتیں، کیا دیگر صوبوں میں امن و امان کی صورتحال اچھی ہے، صوبے میں امن و امان قائم نہ ہونا پولیس اور ایف سی کی ناکامی ہے۔ لندن کے علاقے کیمبرج میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا 3 سال سے انتظار کررہا تھا، میری حکومت پر شب خون مارا گیا، میں نے صوبے میں پولیس اور ایف سی کو فری ہینڈ دیا ہوا تھا، امن و امان قائم نہ ہونا پولیس اور ایف سی کی ناکامی ہے۔ معزول وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات پر حکومتیں معطل نہیں کی جاسکتیں، بلوچستان میں جو کچھ ہوا، دیگر صوبوں میں کیوں نہیں ہوا، کیا دیگر صوبوں میں امن و امان کی صورتحال اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاملے پر مسلسل دباوٴ کا سامنا رہا، جو کچھ ہوا صحیح نہیں، چند دن تک میرا انتظار کیا جانا چاہئے تھا، بہت جلد پاکستان پہنچ کر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔ اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ فرقہ ورانہ دہشت گردی ملائیشیا میں بھی ہے صرف ہم تک محدود نہیں، علامہ طاہر القادری ولی بابا ہیں۔

مزید خبریں :