05 نومبر ، 2023
پشاور: نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ کسی سے اتحاد کیے بغیر صوبہ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیشکش کی جارہی ہے لیکن پی ٹی آئی صوبے میں آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کا ارادہ نہیں رکھتی۔
ظاہرشاہ طورو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور صوبے میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی صوبے میں واحد مضبوط پارٹی ہے، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں عوام سے منہ چھپا رہی ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔