14 جنوری ، 2013
اسلام آباد … صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کا فرمان جاری کردیا، گورنر بلوچستان کو حکومت کے فرائض سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی۔ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے صدارتی فرمان جاری کردیا گیا۔ صدارتی فرمان میں گورنر بلوچستان کو حکومت کے فرائض سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ صدارتی فرمان کے مطابق بلوچستان میں گورنر راج 2 ماہ تک نافذ رہے گا ۔ فرمان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ایسی صورتحال ہوگئی کہ صوبائی حکومت آئین کے مطابق کام نہیں کرسکتی۔