Time 06 نومبر ، 2023
دنیا

فلسطین میں اسرائیلی بربریت پر باراک اوباما اور برنی سینڈرز بھی پھٹ پڑے

فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں، اوبامہ، فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے اسرائیلی اور امریکی بچے ہیں: برنی سینڈرز— فوٹو: فائل
فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں، اوبامہ، فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے اسرائیلی اور امریکی بچے ہیں: برنی سینڈرز— فوٹو: فائل

فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ حملوں میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز بھی خاموش نہ رہ سکے۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔

امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا کہ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہول ناک لمحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر اندھا دھند بمباری کی جا رہی ہے، ہزاروں مرد، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا گیا۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوارکا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے اسرائیلی اور امریکی بچے ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی ہے، اِن میں 4 ہزار 880 بچے بھی شامل ہیں جبکہ غزہ میں 26 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

مزید خبریں :