Time 21 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عدالت کا ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سےکرانےکا حکم

عدالت کا ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سےکرانےکا حکم
عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے تحقیقات کی نگرانی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کرےگا،فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ  نے عمر کوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کیےگئے ڈاکٹر شاہنواز کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سےکرانےکا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ  میرپورخاص سرکٹ بینچ میں ڈاکٹر شاہنواز کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس امجد بویو اور جسٹس خادم حسین نے کی۔

عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ  ایف آئی اے تحقیقات کی نگرانی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کرےگا۔

عدالت نے قتل کیس کے مرکزی ملزمان سابق ڈی آئی جی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔


مزید خبریں :