Time 06 نومبر ، 2023
پاکستان

شہباز کا خالد مقبول کو فون، ایم کیو ایم کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے بلالیا

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی: ذرائع— فوٹو:فائل
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی: ذرائع— فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو فون کر کے نواز شریف سے ملاقات کے لیے کل لاہور مدعو کر لیا۔

عام انتخابات سے پہلے ملک میں سیاسی اتحاد کی کوششوں میں تیزی آگئی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور انہیں منگل کو لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے مدعو کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا، وفد میں سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کئی عرصے بعد نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عام انتخابات کے تناظر میں نئی سیاسی صف بندی، سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی سمیت مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی الائنس پر بات چیت متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ 

مزید خبریں :