15 جنوری ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ اُنہیں اس بات سے غرض نہیں کہ کس کی کیا سرگرمیاں ہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کور ٹ میں جاری ہے،دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ،کس کی کیا سرگرمیاں ہیں، ہمیں غرض نہیں،الیکشن وقت پر کرائے جائیں ،عدالت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے تیار رہنا چاہیے ، حکومت بتائے کہ اس نے عدالتی فیصلے پر کیا عمل درآمد کیا،وفاقی حکومت جیسے ہی کہے ، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے تیار ہونا چاہیے ۔