Time 12 نومبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں ٹرین کی ٹکر سے نگران صوبائی وزیر کا بھائی جاں بحق

متوفی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجےگوٹھ قادر نگر ملیر میں ادا کی جائےگی__فوٹو: فائل
 متوفی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجےگوٹھ قادر نگر ملیر میں ادا کی جائےگی__فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی محمد حسن مری گھگھرپھاٹک کےقریب ہینڈز فری لگا کر گھوم رہا تھا۔

متوفی محمد حسن مری  نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری کا بھائی ہے۔

نگران وزیر خدا بخش مری کے ترجمان کے مطابق متوفی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجےگوٹھ قادر نگر ملیر میں ادا کی جائےگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :