15 جنوری ، 2013
اسلام آباد…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے، حکومت میں شامل تمام جماعتیں لوٹ کھسوٹ میں ملوث ہیں، ملک میں ہرجماعت اقتدار میں ہے،یہ پارلیمنٹ جمہوری پارلیمنٹ نہیں ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیہم ملک کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، ہماری فورسز مکمل باصلاحیت ہیں ،فوج کا کام پالیسی بنانا نہیں،عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پینے کا پانی، بجلی اورروزگار لوگوں کومیسرنہیں،پارلیمنٹ میں موجود افراد کی اولیت صرف ملک کو لوٹنا ہے،عوام کے پاس نہ پینے کا صاف پانی ہے نہ خوراک،جان ومال محفوظ نہیں،حکومت عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کرنے کو تیارنہیں،پاکستان میں کروڑوں افراد غربت کاشکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت آئین کے اصولوں کے مطابق چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن کو کبھی با اختیار نہیں بنایا گیا،آئین کے مطابق انتخابی عمل آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ ہونا چاہیے،آئین کے ان آرٹیکلز پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے معیشت کو ترقی اورلوگوں کو اپنا حق ملے، ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتے جو جمہوری روایات کے خلاف ہو۔انہوں نے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ کے باعث دہشت گردی کیخلاف قانون سازی نہیں کی جاسکی، اصلاحات کے ذریعے دہشت گردی اورانتہاپسندی سے بہترطورپرنمٹناچاہتے ہیں، ہم تبدیلی چاہتے ہیں