پاکستان
15 جنوری ، 2013

صرف عدلیہ اور فوج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،طاہرالقادری

صرف عدلیہ اور فوج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،طاہرالقادری

اسلام آباد…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف2 ادارے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،عدلیہ اور فوج ہی ہیں جو اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے70فیصد ارکان ٹیکس ادا نہیں کرتے،ہم جمہوریت کی تعمیر نو چاہتے ہیں،جمہوریت اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک انتخابی اصلاحات نہ ہوں، انسانی حقوق اور اداروں کے تحفظ کے ساتھ جمہوریت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہیں سپریم کورٹ نے نااہل کیا وہ دوبارہ جیت کر آ گئے،یہ جمہوریت ہے؟، اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو پارلیمنٹ میں نہیں دیکھنا چاہتے، کہا جارہا ہے کہ طاہرالقادری کے پیچھے کوئی ہے، دبے الفاظ میں کہا گیا کہ فوجی قیادت پیچھے ہے،ایک مہینہ برباد کیا مگرحکومت کو پتانہیں چل سکا کہ میرے پیچھے کون ہے،امریکا اور برطانیہ نے میرے پیچھے ہونے کی تردید کردی،کرپشن کے ٹھیکیدار جواب تلاش نہیں کر سکے کہ میرے پیچھے کون ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میرے پیچھے اللہ تعالیٰ اوراس کا رسول محمد مصطفی ﷺ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا چاہتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ آپ لانگ مارچ لے کر نکلیں تو جائز اور میں نکلوں تو جمہوریت کیخلاف سازش ہوگئی، وہ وقت بھول گئے جب رات کے اندھیرے میں فوجی قیادت سے ملنے گئے تھے،کیا رات کے اندھیروں میں ملنا جائز تھا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ افواج پاکستان کو بدنام کرنا ان کا وطیرہ بن گیا ہے،10سال سے افواج پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :