پاکستان
Time 15 نومبر ، 2023

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر آگیا

شہر میں اسموگ کی خراب صورتحال اور اس کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر سخت فیصلوں کا امکان ہے/ فائل فوٹو
شہر میں اسموگ کی خراب صورتحال اور اس کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر سخت فیصلوں کا امکان ہے/ فائل فوٹو

لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

لاہور میں اسموگ کا راج برقرار ہے اور صبح ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 264 ہے۔

شہر میں اسموگ کی خراب صورتحال اور اس کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر سخت فیصلوں کا امکان ہے جس کے تحت بازار ہفتے میں 2 دن بند کرنے، ایک یا 2 روز ورک فرام ہوم، اسکول آن لائن کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کم کرنے سے متعلق فیصلے آج متوقع ہیں۔

یہ تجاویز نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔


مزید خبریں :