Time 15 نومبر ، 2023
پاکستان

کراچی: اسکیم 33کی زمین پر قائم نیو غریب آباد گوٹھ مسمار کرنے کا حکم

عدالت نے ایس ایس پی اورڈی سی ایسٹ کوگوٹھ مسمارکرنے اور اس کی ایک ماہ میں رپورٹ دینےکا حکم دیا/ فائل فوٹو
عدالت نے ایس ایس پی اورڈی سی ایسٹ کوگوٹھ مسمارکرنے اور اس کی ایک ماہ میں رپورٹ دینےکا حکم دیا/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسکیم 33کی زمین پر قائم نیو غریب آباد گوٹھ مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے اسکیم 33 میں سوسائٹی کی زمین پربنے نیوغریب آباد گوٹھ ختم کرانے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈی سی ایسٹ نے عدالت میں کہا کہ 40 ایکڑ زمین خالی کرانی ہے، لوگ آباد ہیں، خاندان اور بچے بھی ہیں، دفعہ 144 لگانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ سے رجوع کیا گیا ہے۔

ڈی سی ایسٹ کی بات سن کر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ مت بتائیں کہ اس کو خط لکھا ہے اور اس کو خط لکھیں گے، عدالت کا حکم ہے آپ سب کو عملدرآمد کرنا ہوگا۔

عدالت نے ایس ایس پی اورڈی سی ایسٹ کوگوٹھ مسمارکرنے اور اس کی ایک ماہ میں رپورٹ دینےکا حکم دیا۔

مزید خبریں :