پاکستان
Time 17 نومبر ، 2023

اب حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لیاقت آباد چھاپے گا اور اورنگی ٹاؤن بانٹے گا: خالد مقبول صدیقی

کل کا پاکستان قائداعظم کا پاکستان تھا اور آج کا پاکستان بھٹو کا پاکستان ہے، عوام بتائیں کہ کل کا پاکستان بہتر تھا یا آج کا: ایم کیو ایم رہنما کا کراچی میں خطاب—فوٹو: فائل
کل کا پاکستان قائداعظم کا پاکستان تھا اور آج کا پاکستان بھٹو کا پاکستان ہے، عوام بتائیں کہ کل کا پاکستان بہتر تھا یا آج کا: ایم کیو ایم رہنما کا کراچی میں خطاب—فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم سے کوئی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگ نہیں سکتا، اب حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لیاقت آباد چھاپے گا اور اورنگی ٹاؤن بانٹے گا۔

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کو برباد و تقسیم کردیا، بہتر، مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے عوام ایم کیو ایم کا ساتھ دیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا ہے کہ کل کا پاکستان قائداعظم کا پاکستان تھا اور آج کا پاکستان بھٹو کا پاکستان ہے، عوام بتائیں کہ کل کا پاکستان بہتر تھا یا آج کا پاکستان بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی تاریخ کی آخری اننگ کھیلنے جا رہی ہے، 50 سال کی تاریخ میں دھوکے اور کرپشن کے علاوہ پیپلزپارٹی کے پاس کچھ نہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ آج ایم کیو ایم کی پالیسیوں کے سبب پیپلزپارٹی سیاسی طور پر تنہا ہوگئی ہے، ان سے کوئی بھی سیاسی جماعت بات کرنے کو تیار نہیں۔

مزید خبریں :