21 نومبر ، 2023
خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے 58 ہزار مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ کی اسٹیرنگ کیمٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کیلئے خط نادرا کو ارسال کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نادرا نے جعلی پی او آرکارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کردیے ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پشاورمیں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا اور بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمنشرزکو پانچ دن کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی۔