Time 21 نومبر ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا پولیس کی تفتیش کا معیار انتہائی بدترین ہے: چیف جسٹس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا پولیس کی تفتیش کا معیار  انتہائی بدترین ہے۔

دوہرے قتل کے ملزم کی ضمانت کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے  ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے خیبرپختونخوا پولیس میں اصلاحات ہوئیں، پولیس میں ریفارمز کہاں ہوئی ہیں؟

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دو افراد کا قتل ہوا، تین افرد  زخمی ہوئے، پولیس نے اتنے بڑے واقعات کی کیا تفتیش کی؟ زخمیوں کے بیانات ہی ریکارڈ نہیں کیے۔

چیف جسٹس نے دوہرے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کیس کا التوا کے بغیرفیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ ملزم  پر صدر تھانہ مردان میں دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :