Time 22 نومبر ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم اور ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان اور  مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی کمیٹیوں کے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور اندرون سندھ کی  قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور نئی حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ 2013 کے عام انتخابات کے نتائج پرکرنے پر غور کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے 2018 کے الیکشن نتائج کو  متنازع قرار دیا گیا کیونکہ اس کے نتائج پر ن لیگ اور  ایم کیو ایم کو تحفظات ہیں، اجلاس میں 2013 میں جہاں جس کی نمائندگی زیادہ ہے اس کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی ایم کیو ایم کی جانب سے تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں 2013 اور 2018 کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور  ن لیگ کی بنائی گئی کمیٹیوں کے درمیان دوسری ملاقات جمعےکو  ایم کیو ایم مرکز بہادر  آباد پر ہوگی۔ 

مزید خبریں :