Time 23 نومبر ، 2023
کاروبار

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 827 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 198 پر بند ہوا/ فائل فوٹو
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 827 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 198 پر بند ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس آج بھی کاروبار کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار  رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 22 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 827 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 198 پر بند ہوا۔

آج جمعرات کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 309 پوائنٹس اضافےسے 58 ہزار 507 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے اضافے سے 58 ہزار 899 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔