16 جنوری ، 2013
لاہور … مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طاہر القادری آئین کو پامال کررہے ہیں، ملکی صورتحال اصلاحات جیسے مطالبوں کی متحمل نہیں ہوسکتی، وہ مسلمانوں کے جے سالک ہیں، ہم نہیں کہہ سکتے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پیچھے کون ہے مگر اتنا بڑا پروگرام بغیر کسی پشت پناہی کے نہیں ہوسکتا۔ رائے ونڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ امریکی سفیر نے بیان دے کر میری پاکدامنی ثابت کردی، قسم کھا کھا کر بات کرنا جھوٹ بولنے کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے پیچھے کون ہے میں نہیں جانتا تاہم بغیر کسی پشت پناہی کے اتنا بڑا پروگرام ممکن نہیں، طاہر القادری آئین کو پامال کر رہے ہیں، ملکی صورتحال اصلاحات جیسے مطالبوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔