Time 24 نومبر ، 2023
پاکستان

ن لیگ، ایم کیو ایم اور اتحادیوں نے خود کو سندھ میں پی پی کے متبادل کے طور پر پیش کر دیا

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

مسلم لیگ ن، متحدہ قومی مومنٹ اور اتحادیوں نے خود کو سندھ میں پیپلزپارٹی کے متبادل کے طور پر پیش کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے صدر ن لیگ سندھ بشیر میمن اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم سندھ اور کراچی کے لیے بہترین متبادل ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن اور سسٹم چلانے کے باوجود کہتی ہے ہمارا کوئی متبادل نہیں۔

اس موقع پر صدر ن لیگ سندھ بشیر میمن نے کہا کہ آج وہ یہاں متبادل کے طور پر موجود ہیں سندھ میں شہباز اسپیڈ لانے کے لیے مل کرکام کریں گے ۔

اس سے قبل آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں ہواجس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دعوی کیا کہ آئندہ سندھ کا وزیر اعلیٰ اتحادی جماعتوں کا ہوگا۔

مزید خبریں :