16 جنوری ، 2013
لاہور…پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اس وقت یرغمال ہے،اگریہی غیرجمہوری عمل جاری رہاتوہم پورے پاکستان کوتحریر اسکوائربنادینگے، رائے ونڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پر یس کانفرنس میں محمودخان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپرکوئی چھٹی عیسوی ہجری کی طرح قابض ہوگیا ہے،ایک شخص اسلام آبادپرقابض ہوگیاہے،جمہوری اورغیرجمہوری لوگوں کے درمیان لکیرکھینچ دی گئی ہے جس سے خطرہ ہے کہ کچھ لوگ غیرآئینی وغیرجمہوری کام کرناچاہتے ہیں ان کو ماحول مناسب لگے اور مقصد حاصل کر لیا جائے،ان کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ آئین کوچھیڑنے کی کوشش کی گئی تووفاق ٹوٹ جائیگا،