پاکستان
16 جنوری ، 2013

اپوزیشن کا اعلامیہ جمہوریت اور ملک کیلئے نیک شگون ہے، وزیراعظم

اپوزیشن کا اعلامیہ جمہوریت اور ملک کیلئے نیک شگون ہے، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اعلامیے کو آئین کی بالادستی، جمہوریت اور ملک کیلئے نیک شگون اور تاریخی قرار دیدیا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ انتخابات کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابات سے متعلق تمام امور پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اعلامیہ آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کے تحفظ کیلئے تاریخی اور جمہوریت اور ملک کے مستقبل کیلئے نیک شگون ہے۔

مزید خبریں :