پاکستان
16 جنوری ، 2013

عام انتخابات 6مئی سے آگے نہیں جائیں گے،خورشید شاہ

عام انتخابات 6مئی سے آگے نہیں جائیں گے،خورشید شاہ

کراچی …وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 4 ،5 یا 6 مئی کو ہوسکتے ہیں ،الیکشن 6مئی سے آگے نہیں جائیں گے،بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج 16جنوری کو ہماری حکومت نے چار سال 10ماہ اور ایک دن مکمل کرلیے ہیں اب ہماری مدت مکمل ہونے میں 59دن باقی ہیں۔انتخابات بالکل وقت پر ہونگے ،اپوزیشن کو یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن کو چھ مئی سے آگے نہیں جانے دینگے۔واضح رہے یہ بدھ کی سہ پہر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہوا تھا جس میں حکومت سے الیکشن جلد سے جلد کرانے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔

مزید خبریں :