پاکستان
16 جنوری ، 2012

توہین عدالت کانوٹس:وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

توہین عدالت کانوٹس:وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 19جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ آج وزیراعظم ہاوٴس میں صدر اور وزیر اعظم کے زیر صدارت ہونے والے حکومت کے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے این آر اوعملدرآمد کیس میں وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19جنوری کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔وزیر اعظم کے زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیزکا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوٴس فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم 19جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اوراپنا موقف پیش کرینگے، اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ حکومت کے اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی ساتھ جائیں گے۔اجلاس میں اے این پی کی جانب سے اسفندیار ولی، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فاروق ستار ، ق لیگ کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی ،سینئر وزیر فیصل صالح حیات سمیت فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شرکتکی۔اجلاس میں این آر او عمل درآمد کیس اور وزیر اعظم کو ملنے والے توہین عدالت کے نوٹس پر غور کیا جارہا ہے،اجلاس میں اس حوالے سے مختلف آپشن بھی زیر غور کیا گیا۔

مزید خبریں :