16 جنوری ، 2013
کراچی…شاہ زیب قتل کیس کے مر کزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کراچی پولیس کے مطابق شاہ رخ کو آج رات ڈھائی بجے پاکستان پہنچادیا جائیگا، جس کے بعد کل شاہ رخ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مر کزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوغیرملکی ایئرلائن کے ذریعے پاکستان لایاجائے گا۔