27 نومبر ، 2023
نگران وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک دوروں کی درخواست مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک بار بیرون ملک جانےکی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایاکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کے باعث شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی لیکن کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسی ڈی اے میں تین ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دی، سعدیہ حیدر کو ممبرپلاننگ، شہزاد خلیل ممبرانوائرمنٹ ، ڈاکٹرخالد حفیظ کوممبرانجینئرنگ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔