پاکستان
17 جنوری ، 2013

دھرنے کے شرکاپرکسی قسم کاآپریشن نہیں کیاجا ئیگا،صدر زرداری

دھرنے کے شرکاپرکسی قسم کاآپریشن نہیں کیاجا ئیگا،صدر زرداری

کراچی …صدرزآصف علی رداری نے کہا ہے کہ شرکاپرکسی قسم کاآپریشن نہیں کیاجا ئیگا،دھرنے کے شرکاپرطاقت کااستعمال کسی صورت نہیں ہوگا،صدرآصف زرداری نے یہ یقین دھانی جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات کے اینکر نجم سیٹھی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی،صدر نے کہا کہ شرکاء پر کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہوگا۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے کہاہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے عوامی مارچ کے خلاف کسی بھی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کیاجائے اورمسئلے کے حل کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیربامقصدمذاکرات کاآغازکیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ عوامی مارچ میں شامل لوگ پرامن ہیں جن میں نوجوان ہی نہیں بلکہ عورتیں، بچے،بچیاں اوربزرگ شامل ہیں جن میں بیشتر خواتین کے ساتھ شیرخواربچے بھی شامل ہیں،ان کومنتشرکرنے کیلئے ان کے خلاف کسی بھی طرح طاقت کااستعمال درست اوردانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا بلکہ اس سے حالات بہترہونے کے بجائے مزیدخراب ہوں گے لہٰذا حکومت کوچاہیے کہ وہ کسی بھی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کرے اورمعاملے کے حل کیلئے مذاکرات اوربات چیت کاراستہ اختیارکرے۔ حکومت اورڈاکٹرطاہرالقادری دونوں فریقین پر زوردیاکہ وہ لچک کامظاہرہ کریں اور معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے ۔


مزید خبریں :